منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سونامی کو ناکامی کے بعد اب بدنامی کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے ڈھائی سال میں نااہلی کے سبھی ریکارڈ توڑدیے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا آپشن زیر غور ہے لیکن ابھی اس کے شیڈول کا اعلان قبل از وقت ہے،سونامی کو ناکامی کے بعد اب بدنامی کا سامنا ہے، ان ہائوس تبدیلی کے لیے آئینی طریقہ کار موجودہے، کسی غیر آئینی اقدام کا ساتھ نہیں دیں گے، پی ڈی ایم والوں نے چار چار دفعہ باریاں لیں،پی ٹی آئی نے ڈھائی سال

میں نااہلی کے سبھی ریکارڈ توڑدئیے ، حکمران طبقہ نے 70 سالوں میں عوام سے بے وفائی کی ان سب کو گھر بھیجنا ہماری جدو جہد کا مقصد ہے ،حکومت معذور افراد کے لیے بہترین تعلیمی و طبی سہولتوں کا مفت بندو بست کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر منصورہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،صدر الخدمت فائونڈیشن عبدالشکور نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد میں تحائف بھی تقسیم کیے۔امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن شاہد اقبال ،صدر الخدمت فائونڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتیں انتہائی کمزور وکٹ پر کھڑی ہیں ۔ اگر اپوزیشن جماعتیں ان ہائوس تبدیلی لانا چاہتی ہیں تو اس کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے ، تاہم انہوںنے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پکڑ دھکڑ و خرید و فروخت کے حربوں اور دیگر کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت

نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سونامی کو گزشتہ ڈھائی سالوں میں ہی ناکامی کے بعد بدنامی کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ۔ متحدہ اپوزیشن کی تحریک میں بھی وہ جماعتیں شامل ہیں جو چار چار دفعہ حکومتیں کر چکی ہیں ۔ جب ہم سے کہا جاتاہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا ساتھ کیوں نہیں دیتی تو ہمارا جواب یہی ہوتاہے کہ پی ڈی ایم جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں شامل

کیوں نہیں ہو جاتی ۔ حقیقت یہ ہے کہ حکمران طبقے نے 70 سالوں میں عوام اور نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی کی ۔ اب وقت آگیاہے کہ اس فرسودہ سیٹس کو کے نظام کو تبدیل کیا جائے ۔جماعت اسلامی نے اس کے لیے بھر پور جدوجہد کا آغاز کردیاہے ۔ ہماری تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کچھ روز بعد گوجرانوالہ سے ہوگا جلد جماعت کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں شیڈول کو آخری

شکل دی جائے گی ۔ انہوںنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنا کر ہی دم لے گی ۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹرسر اج الحق نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے پاکستان اس کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا ۔ہمیں معلوم ہے کہ یہودی لابی اس کے لیے سرگرم ہے لیکن ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جس دن حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم

کیا ، وہ دن ان کے اقتدار کا آخری دن ہو گا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے لیکن ابھی اس کا اعلان قبل از وقت ہوگا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اب مزید وقت ضائع کیے بغیرفوری طور پر عوام کے حق میں رائٹ ٹرن لے اگر ایسا نہیں ہوا تو لانگ مارچ حتمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو جلسے کرنے کا قانونی حق حاصل

ہے ۔ حکمران اپوزیشن کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرے ۔سینیٹر سراج الحق نے معذور افراد کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے پر الخدمت فائونڈیشن کوتحسین پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے نسل ، مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کو

ملکی و عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت معذور افراد کے لیے مفت طبی و تعلیمی سہولتوں کا بندوبست کرے ۔ ان کو کم نرخوں پر اشیائے خوردو فراہم کی جائیں ۔ان کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولتیں دی جائیں اور ان کو معاشرے کا کارگر شہری بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…