پشاور(آن لائن )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کے لئے نئی پالیسی جاری کردی ہے جس کے تحت کنکشن کے لئے نام تبدیل کروانے پر 5700روپے اضافی ادا کرنے ہو نگے سوئی ناردرن گیس کے ذرائع کے مطابق نام بتدیل کروانے کے
لئے 1200روپے کا ای سٹامپ پیپر پر حلف نامہ لازمی قرار دیاگیا ہے جبکہ صارفین کو 4500روپے فیس کی مد میں اضافی ادائیگی کرنا ہو گی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن کے لئے 6000روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیاہے جبکہ نام کی تبدیلی کے لئے ایک بار پھر صارفین کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی سٹی کینٹ ، ٹائون ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کمپنی کو نام تبدیل کرنے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہے ۔ اس سے قبل نام کی تبدیلی کے لئے رقوم کی ادائیگی صارفین کو نہیں کی جانی تھی ۔ تاہم سوئی ناردرن گیس نے اس کی تردید کرتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے۔