ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے اتنے ملین کے فوائد لیے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الزامات پر نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پانچ ماہ بعد بھی جواب دینے میں ناکام رہے۔سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں اور اداریوں پر نیب کی جانب سے وضاحتی اعلامیہ جاری

کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا پانچ ماہ بعد بھی جواب دینے میں ناکام رہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے 18 اکتوبر 2019 کو جواب طلب کیا گیا تھا، سلیم مانڈوی والا نے سوالنامے کا جواب بھی 5 ماہ بعد دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فوائد لیے تھے، سلیم مانڈوی والا اپنے جواب میں کوئی وضاحت دینے میں ناکام رہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا خود کو بزنس کیمونٹی کے پیچھے چھپاتے رہے، اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض ظاہر کی۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ذمہ درای کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے، نیب پر کسی قسم کے پراپیگنڈے سے دبا نہیں ڈالا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…