منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز شریف اور آصفہ بھٹو زرداری کے درمیان مقابلہ پڑ گیا ، کون آگے نکلتا ہے ، حیران کن انکشاف

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےملتان جلسے کی کامیابی کا سہرا حکومت کو جاتا ہے کیونکہ پہلے یہ کہا جاتا رہا کہ جلسہ نہیں ہوگا پھر اجازت دی ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا خطاب زبردست تھا،

مریم نواز اور آصف میں مقابلہ  پڑے گا کہ کون آگے نکلتا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو بڑے زیرک سیاستدان تھے ، پی پی کا یوم تاسیس تو ہو گیا لیکن عوام کو آج تک روٹی کپڑا اور مکان نہیں مل سکا ۔ اگر عمران خان چین سے حکومت کرنی ہے تو شہباز شریف کی بات پر غور کریں اور نیشنل ڈائیلاگ کی طرف جائیں ۔  دوسری جانب معروف تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا وہ ایک ٹیسٹ تھا۔ ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے لگا۔بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں لیکن ان کیلئے بڑا مسئلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی ہے۔مظہرعباس نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے۔ جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو وہ ان کی لانچنگ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…