ناموسِ رسالتؐ پیدل لانگ مارچ کے شرکاء 1400کلومیٹر سفر طے کر کے 31دن بعد راولپنڈی پہنچ گئے،اسلام آباد جانے کا اعلان

1  دسمبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) تحریک جوانان بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر خان خجک کی قیادت میں ناموس رسالتؐ پیدل لانگ مارچ کا قافلہ1400 کلو میٹرسفر طے کر کے گزشتہ روز تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی پہنچ گیا۔

اس موقع پر بابر خان خجک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم ناموسِ رسالت کے لئے سب کچھ قربان کر نے کے لئے تیار ہیں۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ سرکاری سطح پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر ے اور فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کرے۔ گزشتہ ماہ فرانس کے صدر نے تاریخ کے ٹیچر اور گستاخانہ خاکے پڑھانے والے استاد کے قتل پر مذہب اسلام کی سخت توہین کی تھی جس کی وجہ سے اہلِ اسلام میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔بابر خجک نے ناموسِ رسالت کے لئے فرانس کے خلاف اپنے دوستوں پر مشتمل پیدل لانگ مارچ ترتیب دیا۔ پیدل لانگ مارچ کا آغازیکم نومبر بلوچستان کے ضلع کچی بولان سے صبح دس بجے ہواجوکہ اندرونِ سندھ جیکب آباد سے ہوتے ہوئے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے براستہ ملتان، جھنگ، خوشاب، کلر کہار، چکوال مندرہ،روات سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے۔ آج دن ایک بجے دن یہ پیدل لانگ مارچ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…