اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگہگ ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہو گئے۔اپنے ملتان کے دورے سے مشہور ملتانی سوہن حلوہ لایا، برنہارڈ شیلاگہگ نے ٹوئٹر پر کہاکہ اپنے ملتان کے دورے سے لایا ہوا مشہور ملتانی سوہن حلوا میں نے ہمارے باورچی
حسین کے ساتھ کھا کردیکھا۔برن ہارڈ شیلاگہگ کے مطابق ہمارے باورچی حسین نے مشورہ دیا کہ اسے چائے کے ساتھ کھایا جائے،اتنا عمدہ ذائقہ اور اس پر خشک میوہ جات نے مزہ دوبالا کردیا، پاکستان میں موسم سرما کی سوغات کا اس سے اچھا انتظام شایدہی کوئی اور ہو۔