جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

الوداع ن لیگ ، اہم خاتون رہنما نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ‎

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیات اور وہاڑی سے ن لیگ کی سابق ایم پی اے فرح منظور بلوچ رند نے ساتھیوں سمیت ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور

پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیر ہارون شاہ کھگہ، پیر سلمان شاہ کھگہ، غضنفر الیاس بندیشہ، امجد خان، چودھری تنویر سندھو، ابوبکر سندھو اور مجاہد زاہد بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہی ہمارا مشن ہے، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ہمارے دور میں خصوصی پیکیج دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اور اس کیلئے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔ سابق ایم پی اے فرح منظور نے کہا کہ چودھری صاحبان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوئے ہیں، نوازشریف کا بیانیہ فوج اور ملک کے خلاف ہے، ہم محب وطن لوگ ہیں اسی لیے ملک توڑنے والوں کو چھوڑ کر ملک کو جوڑنے والوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…