جب تک شر نہیں ہو گا عمران خان کی حکومت نہیں گرے گی، بلاول بھٹوزرداری کو اعتزاز احسن کا مشورہ

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون دان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل ہی میں نے بلاول بھٹو کو پیغام بھجوایا تھا کہ احتیاط کریں، جمیل سومرو کو پیغام دیا کہ وہ ان کو کہہ دیں کہ احتیاط کریں

یہ ٹائم نہیں ہے، جلسے میں ایک دوسرے پر چڑھے ہوتے ہیں لوگ ایک دوسرے کے منہ میں سانس لے رہے ہوتے ہیں، پارٹی کے جلسے اناؤنس ہوئے ہیں لیکن احتیاط کرنا ضروری ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے بلاول کو پیغام بھجوایا کہ آپ کی جان ہمیں عزیز ہے آپ ہمارے پاس بی بی کی نشانی اور امانت ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی عارف نظامی نے پوچھا کہ کیا ان جلسوں سے واقعی حکومت گر جائے گی، جس پر اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ جلسوں سے تو حکومت نہیں گرتی، کسی بازار، دکان، دفتر اور جلسوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، اعتزاز احسن نے کہا کہ یہاں پر حکومتیں بغیر جلسوں کے ہی بدلی جاتی رہی ہیں، بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت 1988 میں بدلی گئی، ایک آئینی طریقہ استعمال کرکے صدر اسحاق نے اسمبلی ختم کر دی، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، کوئی حکومت نہیں گری کوئی کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تب تک جانے والی نہیں جب تک ان کی تحریک میں شر کا عنصر نہ ہو،جس طرح خادم حسین فیض آباد میں دھرنا دے کر بیٹھے تھے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…