منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے بگڑتی ہوئی صورتحال، ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم لیکر آرہی ہے،سینیٹ الیکشن جنوری تک آجائے گا، ان کا کہنا تھا عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے حکومت کو ایمرجنسی لگانی چاہئے اور اس بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،کورونا و با نے کسی کا لحاظ نہیں کرنا ہے،پوری ریاست اس بات پر فوکس کر رہی ہے کہ

عوام کو وائرس سے بچائیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بابراعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم میٹنگ ہوئی ہے،جس کا مقصد کورونا سے عوام کو بچانا ہے،کورونا سے متاثرہ افراد سے گھر والے ان سے نفرت کی بجائے پیار کریں،برطانیہ فرانس اور امریکہ سے بڑھ کر پاکستان کے عوام کو تحفظ رہا ہے،صوبوں کے اندر سمارٹ اور مائیکر و لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،عوام کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت کریں گے،گرفتاریاں ہوئیں تو عوام نہیں بلکہ پوری دنیا کو معلوم ہوگا،صدر وزیراعظم نے شریف برادران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،اس پر تبصرہ نہیں کروں گا،اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بارے میں بھی تبصرہ نہیں کروں گا،ہمارے لیڈر پاکستان سے چوری کرکے پیسہ باہر لیجاتے ہیں ،حکومت آئینی ترمیم لیکر آرہی ہے،سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جنوری تک آجائے گا، مارچ میں نئے سینیٹرز حلف اٹھائیں گے،سینیٹ کے الیکشن میں غیر جانب دارانہ نظام رائج ہوگا،شفاف نظام عمران خان لانا چاہتے ہیں،عافیہ صدیقی17سال سے قید میں ہیں،صدر اوبامہ کو درخواست دی گئی تھی مگرکامیابی نہیں ہوئی۔بابر اعوان نے کہا کہ دنیا بھر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور عمران خان اسلام کا جھنڈا لیکر چل رہے ہیں،ناموس رسالت ﷺ پر ہماری جانیں قربان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے روشن امکانات ہیں،اسلام مخالف پروپیگنڈے کی دنیا کے ہر فورم پر پاکستان مخالفت کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…