منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا بزرگ شہریوں کیلئے بڑاریلیف ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان‎

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج 90 شاہراہ قائد اعظم پر با ہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے پروگرام کے تحت بزرگ خواتین میں باہمت بزرگ کارڈ تقسیم کئے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے با ہمت بزرگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگوں کی مالی معاونت کیلئے

باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے -”باہمت بزرگ پروگرام“ کے تحت بزرگ شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا -انہوں نے بتایاکہ پروگرام سے بے سہارا بزرگ شہریوں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی-بزرگ خواتین کو خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل کیا گیاہے تا کہ انہیں اپنی ضروریات کے لئے کسی کا دست نگر نہ ہونا پڑے۔وزیر اعلی نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام کا آغازبے حد خوش آئند ہے۔پروگرام کے آغاز پر میں اطمینان محسوس کررہا ہوں -وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا ہم اس کے آغاز کی طرف بڑھ چکے ہیں۔ریاست مدینہ کا قیام طویل اورصبر آزما ہے-یقین ہے کہ ہم اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست مدینہ ایسی مثالی ریاست ہوگی جہاں ہر شہری کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی۔بزرگوں کی قدر ومنزلت اورخدمت نہ صرف سماجی بلکہ مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔بزرگوں کی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے اورخاندان کی خدمت میں گزار ی، بڑھاپے میں سکھ ملنا ان کا حق ہے – حکومت بزرگوں سمیت معاشرے کے دیگرنظر انداز طبقات کی خدمت اورضروریات کو پورا کرنے کیلئے پنجاب احساس پروگرام کا آغاز کرچکی ہے۔کچھ عرصہ قبل ہم نے تیزاب سے متاثرہ افراد کیلئے ”نئی زندگی“کا آغاز کیا۔”باہمت بزرگ“احساس پروگرام کا ہی حصہ ہے۔”باہمت بزرگ“

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت بزرگ افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی نوعیت کامنفرد سوشل پنشن پروگرام ہے،جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے باہمت پروگرام کے اجراء کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے پر بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر، سیالکوٹ اور خوشباب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی

اسجد ملہی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعلی عثمان بزدار کے دل کے بہت قریب ہے – وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معذور افراد کیلئے بھی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت انہیں وظیفہ اور قرض دیں گے اور تربیت بھی فراہم کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے

جس پر 52 ارب روپے خرچ ہوں گے- انہوں نے کہا کہ با ہمت بزرگ پروگرام کے تحت مستحق بزرگو ں کو ماہانہ مالی امداد دی جائے گی اور یہ کیش آج ہی وصول کر سکیں گے – صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…