جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنا رہے تھے مگر اپوزیشن نے نہیں بنانے دیا، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو غدار اور منافق قرار دیدیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روندو(گلگت)(آن لائن) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ دیا۔گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اولے ووٹ لینے کے بعد آپ کا پیسہ کھا گئے گلگت بلتستان کے عوام کو

دونوں پارٹیوں نے دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان اور عوام کا درد ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو مفت علاج کیلئے کینسر اسپتال دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت کو آئینی حقوق اس لیے نہیں دیئے کہ کہیں بھارت ناراض نہ ہوجائے۔ 4 ماہ پہلے ہی گلگت کو صوبہ بنارہے تھے لیکن اپوزیشن نے بنانے نہیں دیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی غدار اور منافق ہیں۔ روک سکتے ہو تو روک لو، تم سب چور ہو اور غدار ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں گلگت بلتستان کو ڈس چکی ہیں۔ جی بی کو صوبہ بنانے اور آئینی حقوق دینے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ انشااللہ کشمیر کا مسئلہ وزیراعظم عمران خان حل کریں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیاب ہوگی۔ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کی ترقی پر توجہ نہ دی۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دے کر معاشی سرگرمیوں کو ترقی دیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے۔ بلاول بھٹو کو چاہیے تھا کم از کم اپنے لوگوں کا تو خیال رکھتے۔ لوگ انٹرنیٹ پر چیک کرلیں کہ لاڑکانہ کے کیا حالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک نوکریوں میں آپ کا خاص خیال رکھیں گے۔ نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔ حکومت وعدہ کرتی ہے کہ آپ لوگوں کو باہر لے کر جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف آج کل میرے اوورسیز پاکستانی بنے ہوئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر اٹیک کیا،یہ خاموش رہے۔ نوازشریف نے اداروں پر حملہ کیا اور بیٹی یہاں آکر تقریر کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…