پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد کے 6 تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز رپورٹ ، سیل کرنے کا حکم جاری 

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک )اسلام آباد کے مزید 6تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ، سیل کرنے کا حکم جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مزید 6 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متعلقہ تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی

جانب سے لکھے گئے خط میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں اور کلاسز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں میں شدت اختیار کرنا شروع کر دی ، درجنوں سکولز بند کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز تیزی کیساتھ اضافہ ہونے لگا ، نومبر کے پہلے ہفتے میں شرح 1 اعشاریہ 51 فیصد تک پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، نومبر کے پہلے ہفتے میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور شرح 1 اعشاریہ12 فیصد سے بڑھ کر دوسرے ہفتے میں 1 اعشاریہ 51 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق زیادہ کیسز کی شرح کے علاقوں میں مانسہرہ، چترال، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں 19 سرکاری سکول کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 نجی سکولوں کو بند کیا گیا، سکولوں کو 10 ہزار سے 40 ہزار روپے تک جرمانہ کیا گیا، صوبہ میں مجموعی طور پر 81 سکولوں کو بند کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران کیسز میں کمی سامنے آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…