ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے سب سے مہنگی فرنچائز سیالکوٹ کے نام ہو گئی، جس کے مالکانہ حقوق او زیڈ گروپ کے سربراہ مجید چوہدری نے 10 سال کے لیے 185 کروڑ روپے میں حاصل کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ کی بولی میں او زیڈ گروپ کے سربراہ مجید چوہدری نے کامیابی حاصل کی۔ وہ بولی کے عمل میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ پی ایس ایل کی تاریخ کی آٹھویں اور اب تک کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

بولی کی یہ تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جہاں مجموعی طور پر دو نئی ٹیمیں، حیدرآباد اور سیالکوٹ، 3 ارب 60 کروڑ روپے میں فروخت کی گئیں۔رپورٹس کے مطابق مجید چوہدری، جو او زیڈ گروپ کے سربراہ اور فیصل آباد کی پی ایس ایل فرنچائز کے بھی مالک ہیں، آسٹریلیا میں مقیم رہے ہیں اور تقریباً دو برس قبل پاکستان واپس آئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک قیام کے دوران ہمیشہ دل میں یہ خواہش رہی کہ اپنے وطن کے لیے کچھ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ وہ کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیتا ہے، اور انہیں بچپن ہی سے کرکٹ سے خاص لگاؤ رہا ہے۔مجید چوہدری نے مزید بتایا کہ وہ نئی پی ایس ایل ٹیم کے حوالے سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل اکثر لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، جبکہ وہ اپنے پیارے پاکستان واپس آ کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ادھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کو پی ایس ایل کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کے دوران حاصل ہونے والی رقم کسی صورت معمولی نہیں۔ محسن نقوی نے نئی ٹیموں کے مالکان کو مبارکباد دیتے ہوئے فواد سرور اور حمزہ مجید کا نام لیا اور حیدرآباد و سیالکوٹ کے عوام کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…