اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر مستحکم رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 280.06 روپے سے کم ہو کر 280.05 روپے کا ہوگیا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.10 روپے پر رہا۔
یورو 34 پیسے کی کمی سے 330.29 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے کمی سے 380.45 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.39 روپے کا ہو گیا۔ تاہم یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 77.24 روپے ہو گیا۔















































