اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور شانگلہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے ،اس کی گہرائی 159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس سے کچھ دیر قبل تاجکستان اور سنکیانگ میں بھی 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔















































