جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار اور خواجہ سعد رفیق کا آمنا سامنا آپ نے ثاقب نثار سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے صحافی کا سوال

10  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا ہوا ہے ممکن ہے جلسے سے پہلے ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے ۔ سردارایاز صادق کے ہمراہ سروسز ہسپتال میں

چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکمران جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں جلسہ پھر بھی ہوگا۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ استعفوں کا آپشن ابھی بھی موجود ہے ۔ اس سوال کہ آپ کی جسٹس(ر) ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی ہے کاجواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت کسی پر تنقید کا جواز نہیں ،یہی تو ہم کہتے ہیں کہ دنیا گول ہے،ملاقات ہو ہی جاتی ہے ۔ساروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کو گھومتے پھرتے ملنا پڑ جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومتوں کو سیکھ لینا چاہئے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتاکچھ اور لوگوں کو گرفتار کیا جائے یا ہمیں بھی پکڑا جائے ،گرفتاریوں کا کوئی فائدہ نہیں ،لاہور جلسہ ہوگا اور بھرپور ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…