اسلام آباد(آن لائن) کووڈ کیسز کے باعث بند قائداعظم یونیورسٹی کو کل پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی میں بھی کورونا کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد سٹاف اور فیکلٹی کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں 50 فیصد سٹاف
کام کرے گا۔ یونیورسٹی میں ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ دوسری جانب کامسیٹس یونیورسٹی میں بھی کورونا کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ جاری سرکلر کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹاف اور فیکلٹی کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں سٹاف اپنے آفس سے کام کرے گا۔ آفسز میں کام کرنے والوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔