منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

5، 10نا ہی 15 کتنے لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ کیساتھ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں؟پارٹی قیادت کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ20 لیگی رہنما بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ میرے پاس

پیپلز پارٹی کا وفد آیا تھا۔بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیان کی وجہ سے فوج میں تفرقہ پڑ سکتا ہے۔ میں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں ، فوج کی وجہ سے میری عزت ہے۔مجھ سے اب تک ن لیگ کے کسی رہنما نے رابطہ نہیں کیا۔شاید ثنااللہ زہری استعفیٰ نہ دیں۔عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے وہ اکیلے نہیں بلکہ پارٹی کے تقریباً 20 رہنما بھی میرے ساتھ استعفیٰ دیں گے۔عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہو چکا ہوں تاہم آج مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرونگا بلکہ تحریری استعفیٰ بھی بھجوا دوں گا۔ ن لیگ چھوڑنے کی بنیادی وجہ کوئٹہ کے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کا بیانیہ ہے۔ اس بیانیہ پر میں اتفاق نہیں کرتا۔ میں آج جو کچھ ہوں وہ پا ک فوج کی وجہ سے ہوں، نوازشریف کی جانب سے جونیئر افسروں کو عسکری قیادت کے خلاف اکسانے کا عمل قابل قبول نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…