کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہوچکا ہوں تاہم تحریری استعفیٰ دونگانواز شریف کے ریاستی ادارے
کی قیادت کے خلاف بیانیہ کے ساتھ اتفاق نہیں کرسکتاان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کا پیغام بھیجا ہے تاہم ساتھیوں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کرونگا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہو چکا ہوں تاہم آج مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرونگا بلکہ تحریری استعفیٰ بھی بھجوا دونگا پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی بنیادی وجہ کوئٹہ کے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کا بیانیہ ہے اس بیانیہ پر میں اتفاق نہیں کرتا میں آج جو کچھ ہوں وہ پا ک فوج کی وجہ سے ہوں نوازشریف کی جانب سے جونیئر افسروں کو عسکری قیادت کے خلاف اکسانے کا عمل قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی جتک نے بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کا پیغام بھیجا پہنچایا تھا دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے۔