اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریری نہیں زبانی استعفیٰ دیا عبدالقادر بلوچ نے ن لیگ میں واپسی سے متعلق اہم بیان دیدیا، ثناء اللہ زہری بارے بھی بول پڑے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ن لیگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، کل مستقبل کے لائحہ عمل پر غور ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 7 نومبر کو ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں پارٹی عہدیداروں،

ہم خیال ساتھیوں، کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و غوض کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی سے تحریری طور پر نہیں بلکہ زبانی استعفیٰ دیا ہے لیکن اب مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نہ مجھے واپس جانے کی خواہش ہے اور نہ انہیں میری ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری مسلم لیگ ن چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں خود بہتر بتا سکتے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی ہیں، ان کیلئے پارٹی چھوڑنا اتنا اسان نہیں ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکٹر نے 7 نومبر کو پارٹی کے اجلا س کو غیر ائینی قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…