علی امین گنڈا پور کی گلگت بلتستان کے عوام کو پیسوں کی پیشکش‎ الیکشن میں کھلم کھلا مداخلت ،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بڑا اعلان

1  ‬‮نومبر‬‮  2020

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلم کھلا مداخلت کررہی ہے، الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور الیکشن رولز کی دھجیاں بکھیرتے ہوے باقاعدہ جلسے بھی کر رہے ہیں

اور ان جلسوں میں خلاف قانون اعلانات بھی کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں کے سیکریٹریز کی میٹنگ کی صدارت کس قانون کے تحت کررہے ہیں۔ نگراں وزیر اعلی اور چیف الیکشن کمشنر پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے کسی بھی بڑے احتجاج پر جانے سے پہلے ان کے ہاتھ روکیں بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ان تمام پری پول ریگنگ کے حربوں کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اور چیف الیکشن کمشنر بے بس ہیں تو انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ گلگت بلتستان کے بیوروکریسی کو ان غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کرنا چاہیے اگر سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوامی رائے کا احترام نہ کیا۔ تو پیپلز پارٹی ایسے منفی ہتھکنڈوں کی قطعی اجازت نہیں دے ۔واضح رہے کہ حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے اس علاقے کے لیے دیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان (جی بی) کے حلقہ اے ٹو گلگت ٹو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یہ پیشکش کی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ 4 ماہ قبل ہی ہوگیا تھا لیکن بلاول نے کہا تھا کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے۔گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے ٹو گلگت ٹو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے انہیں اس علاقے کے لیے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…