جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

’ ’جتنے ووٹوں کی لیڈ اتنے ہی ہزار کروڑ روپے دوں گا‘ ‎ علی امین گنڈا پور کی گلگت بلتستان کے عوام کو پیسوں کی پیشکش‎

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے اس علاقے کے لیے دیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان (جی بی) کے حلقہ اے ٹو گلگت ٹو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یہ پیشکش کی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ 4 ماہ قبل ہی ہوگیا تھا لیکن بلاول نے کہا تھا کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے۔گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے ٹو گلگت ٹو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے انہیں اس علاقے کے لیے دیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلم کھلا مداخلت کررہی ہے، الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور الیکشن رولز کی دھجیاں بکھیرتے ہوے باقاعدہ جلسے بھی کر رہے ہیں اور ان جلسوں میں خلاف قانون اعلانات بھی کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں کے سیکریٹریز کی میٹنگ کی صدارت کس قانون کے تحت کررہے ہیں۔ نگراں وزیر اعلی اور چیف الیکشن کمشنر پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے کسی بھی بڑے احتجاج پر جانے سے پہلے ان کے ہاتھ روکیں بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ان تمام پری پول ریگنگ کے حربوں کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اور چیف الیکشن کمشنر بے بس ہیں تو انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ گلگت بلتستان کے بیوروکریسی کو ان غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کرنا چاہیے اگر سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوامی رائے کا احترام نہ کیا۔ تو پیپلز پارٹی ایسے منفی ہتھکنڈوں کی قطعی اجازت نہیں دے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…