منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والے افسران کیلئے پریشان کن خبر ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیاہے۔چیف ایچ آر افسر نے مراعات میں کمی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پائلٹس کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی ہوگی۔ پائلٹس کو 50 گھنٹے گارنٹی

الائونس کی ادائیگی ہوگی جبکہ ماہانہ 50 فلائنگ گھنٹے مکمل کیے جانے پر ہی الائونس ملے گا۔اس کے ساتھ یکمشت 5 دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں جبکہ 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی منظور نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بندش کے باعث پی آئی اے کو ماہانہ 9 ارب رویے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اب تک 250 ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سول ایوی ایشن کا آڈٹ نہ ہونے کے باعث پابندی مزید 6 ماہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔سی اے اے ستمبر میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا آڈٹ کرانے میں ناکام رہا تھا اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آڈٹ کے بغیر یورپی سفری پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…