سپریم کورٹ نے اپنے ہی 3 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر مؤثر قرار دے دیا، ہائی کورٹ کے ججز کے اختیارات بارے اہم فیصلہ

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اپنے ہی 3 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر موثر قرار دیدیا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ججز کے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر

کیا۔5 رکنی لارجر بینچ کے 42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کوئی اختلافی نوٹ شامل نہیں ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹس میں تعیناتیاں چیف جسٹس اور ججزکا انتظامی اور ایگزیکٹو اختیار ہے، ججزصاحبان کے انتظامی احکامات انفرادی طورپر نہیں بلکہ بطور ادارہ تصور کیے جائیں گے اور ججز صاحبان کے انتظامی احکامات کی تعریف آئین کے آرٹیکل192 میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ 2010 میں ہائیکورٹ میں کی گئی تعیناتیوں کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے اور چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…