کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا فرانسیسی فارما سوٹیکل کمپنیوں کی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان

28  اکتوبر‬‮  2020

لکی مروت(این این آئی) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن لکی مروت نے گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی فارما سوٹیکل کمپنیوں کی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی محمد بشیر

منعقد ہوا جس میںجنرل سیکرٹری رشید احمد اوروہاب خان، عزیز خان، زاہد علی، شاہ فرمان خان، آصف خان، رفیع اللہ ،حاجی مظفر خان، امیر خان اور دیگر ادویہ فروشوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرداد منظور کی گئی اور کہا گیا کہ صوبائی سطح پر مشاورت سے فرانسیسی ادویہ ساز کمپنیوں کے تمام پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اجلاس میں پشاورکے دینی مدرسے میں بم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔حاجی محمد بشیر نے کہا کہ حکومت فرانس کے خلاف سخت موقف اپنائے اور معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں امت مسلمہ کے لئے حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے اور پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات لے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…