بیورو کریسی میں موجود کالی بھیڑوں کے گرد گرد تنگ ،گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی۔۔ وفاقی کابینہ میں اہم فیصلہ

27  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ معائنہ کی اجازت دے دی جبکہ عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ اور خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے،کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری بھی د ی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے 12 میں سے 10نکات کی منظوری دی جبکہ دو موخر کردئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے گندم درآمد کرنے کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی ۔وفاقی کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی ۔وزارت تجارت نے کابینہ کو گندم درآمد کی ٹائم لائن پر بریفنگ دی۔وزارت صنعت نے چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی بارے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی ہے ۔نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دی گئی ۔ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ موخر کردیا گیا ۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی جانب سے پاس قانون کی دو شقوں میں تجویز کردہ ترامیم کی توثیق کردی گئی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخرکردی ۔ ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر اڑھائی گھنٹے طویل بحث ہوئی ۔

کابینہ ارکان ملک میں جاری مہنگائی پر پھٹ پڑے ۔ ارکان نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کردیں انکا کہناتھا حلقے کے عوام مہنگائی کا رونا روتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدمات کررہے ہیں ۔اشیائے کی وافر موجودگی سے مہنگائی میں کمی آئے گی ۔گندم اور چینی کی درآمد سے قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔مہنگائی کنٹرول ہونے

تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ذرا ئع کا مزید کہناہے کہ سیاسی معاملات پر وزیر اعظم کی زیر صدارت زیرو آور اجلاس الگ ہوا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔وزیراعظم بیوروکریسی میں

شامل ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہئیے۔ اجلاس میں کابینہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ کابینہ اراکین کا کہناتھا گستاخانہ خاکوں اور تشہیر کسی صورت قبول نہیں ہے۔اظہار آزادی رائے اور گستاخی میں فرق ہے۔آزاد اظہار رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔،وزیر اعظم عمران خان نے کہادنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔عالمی برادری دوہرا معیار ختم کرے۔ کابینہ کے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…