لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست الجھائو کی طرف جارہی ہے ،کوئٹہ کا جلسہ تو بڑا ہوگا مگر یہ کسی منزل تک پہنچتے نظر نہیں آئے ،اسٹیبلشمنٹ نے طے کرلیا ہے اور واضح پیغام ہے کہ شریف خاندان تو اقتدار میں نہیں آسکتا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا خلق خدا نے اب2 چیز وں کو ماننا شروع کردیا ہے
،ایک یہ کہ نوازشریف سکیورٹی رسک ہے ،دوسری یہ بات کلیئر ہوچکی کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم بنانے کیلئے جو سرتوڑ کوشش کی ،اس کا ایک مقصد ہے ، نوازشریف تو اب واپس آئے گا ہی نہیں،وہ مقصد مریم کو وزیر اعظم اور مرکزی لیڈر بناناہے ،گلگت بلتستان الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا سخت مقابلہ ہوگا۔