ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا گریٹ گرینڈ ایکشن جاری 134 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ، درجنوں چھوٹے بڑے اسٹورز کو سیل کر دیا ، بڑی مقدار میں آٹا اور چینی کے اسٹاک قبضے میں لے لئے گئے

23  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری،پنجاب کے بعد خیبرپختون خواہ میں بھی کاروائیاں کی گئی ہیں ۔ تفصلات کے مطابق ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔آٹا، چینی اور چاول کی

غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں فلور مل کی آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش پکڑی گئی۔ جبکہ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوے قریشی فلور مل سیل کر دی ۔خفیہ مقامات سے آٹے اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی پکڑی گئی۔انتظامیہ نے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لے لیا۔ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کر کے 134 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔36 چھوٹے بڑے اسٹورز کو سیل کر دیا گیا متعدد کو وارننگ دی گئی ہے ۔سب سے زیادہ کاروائیاں پشاور مردان اور صوابی میں کی گئیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختون خواہ کاظم نیاز ملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں۔ٹائیگر فورس کی اطلاع پر اشیاء کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…