اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور صوبائی وزیر اور ایم این اے کے خلاف نیب میں شکایت موصول ہوئی ہے جس کے بعد نیب لاہور نے شکایات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق شکایت میں ایم این اے ریاض احمد فتیانہ ، آشفہ ریاض فتیانہ اور احسن ریاض فتیانہ پر لاہور میں بزرگ خاتون
کی زمین پر قبضہ کا الزام عائد کیا گیاہے ، ریاض فتیانہ اور دیگر پر انتظامیہ سے مبینہ ملی بھگت سے زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ قبضہ مافیاکے خلاف متعلقہ عہدیدار اور آفیشلز ایکشن کرنے کے بجائے سپورٹ کررہے ہیں ،ریاض فتیانہ اور دیگر نے جوہر ٹائون لاہو رمیں کروڑوں روپے زمین پر قبضہ کیا ۔