پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

” نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی” سابق وزیر اعظم پربڑا الزام لگ گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان کانفرنس

سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ان کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوگئی۔ نواز شریف جنرل وحید کاکڑ اور پرویز مشرف سے بھی لڑے، کوئی یہ سوال پوچھے کہ آخر کیوں فوج کے اعلیٰ افسران کی نواز شریف کے ساتھ لڑائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی کسی تقریر میں ایک بار بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیا، پیپلز پارٹی ن لیگ اور شریف فیملی کو ایسا چکمہ دے گی کہ انہیں احساس تک نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے کئے جارہے ہیں ، گزشتہ شب کراچی میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہر ہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…