’’ آپ سب کو غداروں کے کلب میں شمولیت مبارک ہو‘‘ غداری کا الزام ہمیشہ کس انسان پر لگایا جاتا ہے؟اختر مینگل کا اہم اعلان

18  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مزار قائد کے سائے میں بلوچ، پختون، سندھی اور پنجابی لیڈرشپ آئین کی بالا دستی کی بات کر رہی ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بی این پی مینگل کے سربراہ ⁦نے کہا کہ جس پر غداری کا الزام لگتا ہے وہ دراصل اپنی سرزمین کا وفادار ہوتا ہے آپ سب کو غداروں کے کلب میں شمولیت مبارک ہو۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہاہے کہ ہم جمہوریت چاہتے ہیں مگر وہ جمہوریت جو مجھے ضمانت دیکہ میری ماں بہنوں کی عزت ہوگی،جس میں مسخ شدہ لاشیں نہ ملیں،جس میں بزرگوں کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں،جس میں مجھے برابر کا شہری سمجھا جائے۔پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہید ہونے والے تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں،25 اکتوبرکوکوئٹہ میں تمام قائدین کوخوش آمدید کہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم توستربرس سے ان کی نظرمیں غدارہیں،محترمہ فاطمہ جناح کوبھی غدارقراردیا گیا،جنہوں نے آئین کوتوڑا وہ کیوں غدارنہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے بعد کوئٹہ،ملتان کا جلسہ ہوگا تو کون کون غدار قراردیئے جائینگے،موجودہ حکومت کیساتھ 2018سے الائنس ہے،خدشات کے باوجودنبھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگ جمہوری جدوجہد کیلئے لڑتے ہیں،ان لوگوں نے محترمہ فاطمہ جناح پر بھی غداری کے الزام لگائے تھے،جن لوگوں نے اپنی سرزمین اور رشتہ داروں سے وفا نہیں کی ان کے متعلق بانی پاکستان سے سوال کرنے پر حق بجانب ہوں کہ یہ ریاست بنائی کیوں گئی تھی،کیا چھوٹی ریاستوں کو شامل کرنے کیلئے وعدہ نہیں کیا گیا کہ عدلیہ آزاد اور پارلیمنٹ بالادست ہوگی میڈیا آزاد ہوگی تو یہ وعدہ کہاں ہے،یہی جمہوریت ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو پھانسی اور جلاوطن کیا جاتا ہے،ایسی جمہوریت چڑیا گھر میں بھی نہیں دیکھی،عدلیہ آزاد ہوتی تو جسٹس افتخار چوہدری کو گھسیٹا نہیں جاتا،میڈیا آزاد ہوتا تو کوئی صحافی پابند سلاسل نہیں ہوتا،آزاد یہاں وہ ہیں جنہوں نے مزدوروں کو قتل اور آئین کو پامال کیا،ہم نکلتے ہیں گھر سے تو اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کے ساتھ نکلتے ہیں یہ آزادی نہیں،یہاں کی عوام اپنے بچوں کے تحفظ کی محتاج ہے ایسی جمہوریت ہم نے نہیں دیکھی،عوام سگنل توڑے تو چالان ہوجاتے ہیں کوئی قانون توڑے تو ایف آئی آر داخل ہوتی ہے،ملک میں کئی دفعہ آئین توڑا گیا،آئیں بنانے والے اگر قدر نہ کریں گے تو کون کریگا،یہ ملک عوام کیلئے بنایا گیا ہے یا ایلیٹ کیلئے،کیا یہ ملک انکے لئے بنایا گیا ہے جو ڈالر بناکر بیرون ملک چلے جائیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…