اس مسئلے پر آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کر دیا

18  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں آذر بائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذری عوام اور ان کے صدر کو مبارک باد کا پیغام دیا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ میں

آرمینیا کے ساتھ حالیہ تنازع پر لکھا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انھوں نے لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔‎ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے آذربائیجان کے شانہ بشانہ ہے۔اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے اپنی علاقائی سالمیت کا بہادری سے دفاع کرنے پر آذربائیجان کی افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یوم آزادی کے موقع پر میں آذربائیجان کے صدر اور برادرانہ عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنی جغرافیائی سالمیت کا پوری جرات سے دفاع کرنے والی آذری فوجوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداوں کی روشنی میں نگورنو کاراباخ کے حل کیلئے آذربائیجان کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…