اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار جاوید چودھری اپنے آج کے کالم” عابد علی کیسے گرفتار ہوا؟” میں لکھتے ہیں کہ عابد علی ایک دن ننکانہ صاحب میں
اپنی سالی رانی کے گھر پہنچ گیا ،سالی نے ہمسائے کے ذریعے 15 پر اطلاع کر دی پولیس پہنچی اور یہ وہاں سے بھی بھاگ گیا ،وہ رات اس نے ننکانہ صاحب کے قبرستان میں گزاری ،یہ اگلے دن لفٹ لیتا لیتا فیصل آباد پہنچ گیا ،اڈے پر اس نے ایک عام مسافر کے ساتھ بات کی اور یہ اسے اپنے ساتھ چنیوٹ کے ایک گائوں چکیاں لے گیا۔وہاں اس نے عباس آسی کے ڈیرے پر بھینس کو چارہ ڈالنا شروع کر دیا ،گیارہ اکتوبر کو اسے عباس آسی سے آٹھ سو روپے مزدوری ملی ،اس نے یہ رقم لی اور یہ فیصل آباد کے چک 236 رب میں اپنے سالے سرفراز کے گھر پہنچ گیا ،وہاں پولیس تھی یہ چھت پر لیٹ گیا اس نے وہاں سے اپنے سالے کا فون چوری کیا ،دیواروں پر اینٹ سے عابد علی لکھا اور گھر سے نکل گیا۔