جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

کس قانون کے تحت نادرا لوگوں کی شہریت پر سوال اٹھاتاہے؟ادارہ اختیارات سے تجاوز کررہا ہے ،عدالت کے سخت ریمارکس

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سینیٹر حافظ حمداللہ کی نادرا کی جانب سے شہریت منسوخی کے حکم کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی نادرا اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے کس قانون کے تحت نادرا لوگوں کی شہریت پر سوال اٹھاتا

ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیاکہ وہ کونسے کیسز ہیں جن میں شہریت نہ ہونے کی وجہ سے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں جس پر وکیل نے کہاکہ حافظ حمداللہ کا کیس بھی شہریت کی بنیاد پر بلاک کیے گئے شناختی کارڈ کا کیس ہے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ حافظ حمد اللہ کا بیٹا تو ابھی ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ نہیں ہوا؟ کیا ان کی شہریت پر شک کیا جا سکتا ہے؟حافظ حمد اللہ جس کی پراپرٹیز یہاں پر ہیں پارلیمنٹرین ہے کیسے آپ اس کی شہریت منسوخ کر سکتے ہیں؟یہ عدالت اس طرح شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا وکیل سے استفسارکیاکہ کس قانون کے تحت آپ لوگوں کی شہریت پر سوال اٹھاتے ہیں؟اتنا عرصہ ہوا روزانہ کی بنیاد پر پٹیشنز فائل ہورہی ہیں اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کریں گے جس پر نادرا وکیل نے کہاکہ ایجنسیز سے رپورٹ آنے پر کسی شہری کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاتا ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ تو اگر اس کورٹ کا رجسٹرار آپ کو کچھ بھیج دے تو کیا آپ کسی کی شہریت منسوخ کر دیں؟وکیل نے کہاکہ سیکشن 18 کے تحت شہری کو ایک شوکاز نوٹس کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ حمد اللہ صاحب کا کارڈ آپ نے کیوں منسوخ کیا وہ تو پارلیمنٹرین بھی ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا وکیل سے کہاکہ یہ تو ایلیٹ کلاس ہے عام لوگوں کے ساتھ پتہ نہیں آپ کیا

کرتے ہوں گے،آپ کو پتہ ہے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے کیا اثرات ہوتے ہیں،کیا آپ آنکھیں بند کرکے یہ کرتے ہیں؟ آپ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں،دو سال سے آپ کو بتا رہے ہیں نادرا کو اس قسم کا کوئی اختیار نہیں نادرا وکیل نے کہاکہ نادرا شہری کو بلا کر شوکاز نوٹس جاری کرتاہے جس پر عدالت نے کہاکہ نادراکے پاس جب اختیارہی نہیں تو انہیں شوکاز نوٹس کیوں جاری

کرتاہے ۔حمداللہ صاحب تو پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں چیئرمین نادرا کو بھی معلوم ہو گا حافظ حمداللہ کی پاکستان میں جائیدادیں بھی ہونگی انکی شہریت پر کیسے شک کیا جا سکتا ہے چیف جسٹس نے کہاکہ ہم اس معاملے کو ایک ہی بار طے کرینگے کہ آئندہ ایسا نہ ہو نادرا اپنے اس عمل سے کسی شہری کے بنیادی حقوق

چھین لیتا ہے حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ کس بنیاد پر بلاک کیا گیا وکیل نے کہاکہ حافظ حمداللہ کے خلاف ایک شکایت آئی تھی جس پر عدالت نے کہاکہ کیا نادرا آنکھیں بند کر کے شناختی کارڈ بلاک کر دیتا ہے نادرا اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے ۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…