اسلام آباد(این این آئی)ایف اے ٹی ایف سفارشات پر کتنا عملدرآمد کیا گیا، رپورٹ منگل کو تیار ہو گی،ایف اے ٹی ایف کا خصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا۔انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا دو روزہ اجلاس منگل
سے ہو گا اور گروپ میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیار کی جائیگی،ایف اے ٹی ایف سفارشات پر کتنا عملدرآمد کیا گیا، رپورٹ کل تیار ہو گی،ایف اے ٹی ایف کا خصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا،رپورٹ 21 سے 23 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی سی آر جی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا ہے، پاکستان نے27 میں سے 21 اہداف پر پیشرفت کر لی ہے،نیکٹا، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے اہداف پورے کیے، پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال پاکستان نے 27 اہداف میں سے 14 پر بڑی پیشرفت کی تھی۔