ریٹائر ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جاتے جاتے ایسا زبردست کام کرگئے کہ آپ بھی انکی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائینگے ، انصار عباسی کے اہم انکشافات

10  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ہفتے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ریٹائر ہو گئے ، جنہوں نے اپنے تین سالہ دور میں پاکستان نیوی میں ایسا انقلاب برپا کیا جو نہ صرف قابل تحسین بلکہ قابل تقلید بھی ہے۔ اِس بارے میں سینئر صحافی انصار عباسی نے کئی ماہ پہلے

ایک کالم بھی لکھا، جس کی کچھ تفصیل یہ ہے۔ ایڈمرل عباسی کی ہدایت پر پاک بحریہ اور بحریہ فائونڈیشن کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں میں قرآن کو فہم کے ساتھ لازمی طور پر پڑھایا جا رہا ہے جس کے لئے پرانے اساتذہ کی تربیت کی گئی اور نئے استاد بھی بھرتی کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحریہ کے رہائشی علاقوں میں قرآن سنٹرز کھولے گئے ہیں جہاں بچوں، بڑوں اور بوڑھوں، سب کو قرآن حکیم کی فہم کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے اور اسلامی اقدار کے فروغ اور مغرب کی ذہنی غلامی سے چھٹکارے پر زور اور تربیت دی جاتی ہے۔ اسلامی لباس اور اسلامی شعائر کو اپنانے پر زور دیا جاتا ہے اور طلبہ کو بالخصوص علامہ اقبال کے فکری انقلاب سے روشناس کروایا جاتا ہے۔ بحریہ یونیورسٹی میں اسی سلسلہ میں اقبال چیئر کا بھی قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ پاک بحریہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اب تک کوئی دو سو Religious Motivation Officersبھرتی کئے جا چکے ہیں۔ اِن افسران نے بہترین دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور نیول اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں۔

اِن Religious Motivation Officers کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیول افسران اور ماتحت اہلکاروں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کریں۔ اِن افسران کو نیوی کے جہازوں میں بھی افسران اور ماتحت اہلکاروں کی اسلامی اصولوں کے

مطابق تعلیم و تربیت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ اِن افسران کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ خطبہ جمعہ دیں اور دورِ حاضر کے ایشوز پر دسترس رکھتے ہوئے عوام کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی کریں۔ریٹائر ہونے والے نیول چیف کے دور میں بحریہ کے تحت چلنے والی تمام مساجد کی

بہترین انداز میں تزین و آرائش کی گئی ہے جبکہ خطیب اور امام مساجد کی تعداد ماضی کے مقابلے میں دو گنا کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی اکیڈمی کے کیڈٹس کے لئے عربی زبان کی تعلیم کو لازم کر دیا گیا ہے جبکہ جوہر کی ڈگری میں قرآنی عربی کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔پی این ایس

خواتین کو پردہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، ان کے لئے خصوصاً پڑھاتے وقت اعضائے ستر کو چھپا کر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ مردوں کو نگاہوں کی حفاظت کرنے اور شائستگی اپنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ پروموشن کے لئے پاک بحریہ کے افسران کے کردار کو اب بہت

اہمیت دی جاتی ہے یعنی اگر کوئی افسر چاہے جتنا ہی قابل اور لائق ہو لیکن باکردار نہ ہو تو اسے ترقی نہیں دی جاتی۔یہ سب کسی خوبصورت انقلاب سے کم نہیں، جس پر ایڈمرل ظفر عباسی مبارک باد کے مستحق ہیں اور جس کی لازمی طور پر پورے پاکستان میں تقلید ہونی چاہئے کیونکہ نہ صرف ہمارے آئین کا یہی منشا ہے بلکہ یہ سب کچھ وہ ہے جو تحریک انصاف کے اس وعدے کے مطابق ہے جس کا مقصد پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں کے تحت چلانا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…