اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر وائرل کرنیوالی شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمیٰ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو بھی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں اور پولیس ذرائع کے مطابق سٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
سپریم کورٹ کورٹ کی کارروائی کے دوران جب بانی پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکیورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی نہیں ‘‘،بعد میں پتہ چلا کہ تصویر وائرل کرنے والا نیا وکیل ہے، ایک وکیل کا بیٹا ہے اور لا کلرک کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔