بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اہلیہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر کی خودکشی

datetime 18  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ تو خوف و ہراس کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر غازی آباد میں شوہر نے کچھ ایسا کیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو مار کر اس کی لاش کے ساتھ سیلفی لی ہے،تاہم سیلفی لینے کے بعد خود کی بھی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں رہائش اختیار کرنے والے جوڑے کے درمیان تعلقات خراب رہتے تھے، شوہر مقامی کام کاج کرتا تھا، جبکہ اہلیہ نوائڈا میں ایک پرائیوٹ کمپنی میں نوکری کر رہی تھی۔

جوڑے کے درمیان اہلیہ کی نوکری کو لے کر جھگڑے رہتے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اہلیہ کے اسکارف سے اس کی جان لی اور پھر سیلفی لے کر لڑکی کے رشتے داروں کو بھیج دی۔جبکہ ملزم کے بھائی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا اور گھر بھی پہنچ گیا تھا، جہاں اسے اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھائی نے خودکشی کر لی ہے، جبکہ بھابھی کی لاش بستر پر پڑی تھی۔بزرگ میاں بیوی نے ساتھ رہنے کا عالمی ریکارڈ بنایا مگر پھر نظر لگ گئی،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پولیس دیہات ویویک کمار یادو کی جانب سے کہنا تھا کہ شوہر نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھر اسی اسکارف سے خود لٹک کر جان لے لی۔اپنی جان لینے سے قبل شوہر نے پہلے سیلفی لی اور 5 سے 6 رشتے داروں کو بھیج دی۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور کیسز کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…