کراچی(این این آئی) پی آئی اے ملازمین کے لئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اسکیم سے پی آئی اے 2700 سے زائد ملازمین استعفادہ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے
لئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے مندرجات سامنے آگئے ،وی ایس ایس نامی اسکیم کو آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وی ایس ایس نامی اسکیم سے پی آئی اے 2700 سے زائد ملازمین استعفادہ حاصل کر سکیں گے ، اسکیم کی قبولیت کے لئے 14 روز درکار ہوں گے۔وفاقی وزرات خزانہ نے وزارت قانون اور وزارت افرادی قوت کی رائے کے لئے اسکیم کو وزارت ہوابازی کوواپس بھیج دیا ہے ، وی ایس ایس نامی اسکیم ای سی سی سے بھی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وی ایس ایس نامی اسکیم کی وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری حا صل کر لی گئی ہے۔پی آئی اے بورڈ نے 48 ویں اجلاس میں پیش کردہ وی ایس ایس نامی اسکیم 2020 کی منظوری دی ، اسکیم ایئرلائن کودرکارافرادی قوت کے تناظرمیں اگست 2020 میں بورڈ کو پیش کی۔اسکیم کے مطابق چند استثنیٰ کے ساتھ 60 سال سے کم عمرملازمین استفادے کے حقدارقرار دئیے گئے جبکہ اسکیم میں 18 سال سے زائد اورکم ملازمت کے حامل ملازمین کے لئے مراعات کی 2 کیٹگریز شامل ہیں۔