ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیریں مزاری اور انکی بیٹی کیخلاف سوشل میڈیا پر 3 ٹرینڈز ٹاپ پر، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو کس بات پر معطل کروایا؟حیران کن انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے افسر آصف اقبال کو ہٹانے پر شیریں مزاری اور انکی صاحبزادی ایمان مزاری پر تحریک انصاف سخت غصے میں۔#شیریں_مزاری_استعفیٰ_دو، #SackShireenMazari، #JusticeforAsifIqbal سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ایمان مزاری

اور اسکی بیٹی پر سخت غصے میں ہیں اور گزشتہ روز سے انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ اس غصے کی وجہ ایک ایف آئی اے افسر آصف اقبال کو ہٹانا ہے جس نے گلوکار علی ظفر کی شکایت پر گلوکارہ میشا شفیع اور انکے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔علی ظفر نے سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے کے سلسلے میں گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے رکھی تھی، اس درخواست میں میشا شفیع کے ہمراہ دیگر9 افراد کے نام بھی دیئے گئے تھے۔یہ مقدمہ درج ہوا تو شیریں مزاری کی صاحبزادی سخت غصے میں آگئیں اور ایک ٹویٹ کرڈالا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی کے غصے کی وجہ آصف اقبال کا ایک آگاہی ٹویٹ تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر سوشل میڈیا پرکسی شخص کے بارے Fake News غلط خبرکی تشہیر کی جائے جس سے اسکی بدنامی ہو، جرم ہے جس کی سزا 3 سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہیں۔یہ ایک آگاہی گلوکار علی ظفر

نے ری ٹویٹ کیا تو اس ٹویٹ کو لیکر وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے آصف اقبال پر کڑی تنقید کی اور لکھا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ دراصل علی ظفر کا ترجمان ہے ، سارا سسٹم گلاسڑا ہے ، اسے ختم ہونا چاہئے۔یہ ٹویٹ ہونے کی دیر تھی کہ ایک دن

بعد آصف اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا جسے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا، یہ طوفان برپا کرنیوالے زیادہ تر تحریک انصاف کے حامی ہی تھے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے شیریں مزاری کو ہٹانے، شیریں مزاری سے مستعفی ہونے اور آصف اقبال

کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں ایک افسر کو ایک وزیر اپنی بیٹی کے کہنے پر اس لئے ہٹوادے کہ اسے اسکا ٹویٹ پسند نہیں آیا؟ سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ شیریں مزاری کی کونسی کارکردگی ہے جو انہیں اڑھائی سال سے اہم وزارت پر رکھا ہوا ہے؟

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…