اسلام آباد(آن لائن) اعلیٰ عسکری ذرائع نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یوآئی (ف) کے وفد سے ملاقات میں نوازشریف کے
حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ وفد کو کہا گیا کہ ملک موجودہ صورتحال میں کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ان کی جماعت کے آزادی مارچ کے موقع پر خود ان کی جماعت کے رہنماؤں کو دعوت دے کر بلایا تھا اور جب ہم وہاں گئے تو انھوں نے اصرار کیا کہ مولانا صاحب، آپ آزادی مارچ نہ کریں۔عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان سے یہ بھی کہا کہ مولانا صاحب، ہم نوازشریف کے خلاف جو کر رہے ہیں آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔