کھانے کے پیسے تک نہیں مہنگی ٹکٹ کیسے خریدیں؟ سعودی عرب اور یو اے ای میں کام کرنیوالے لاکھوں پاکستانی مزدوروں کے ویزے ختم ہونے کا امکان

26  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب میں مزدوری کرنے والے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادکے ویزے دوبارہ ختم ہونے کا امکان ۔ چھٹی پرآنے والے یہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کے بعد واپس نہ جاسکے۔

جس کی وجہ سے ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی۔ اب سعودی حکومت نے ان تمام ویزوں میں 29 ستمبر تک توسیع کی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لئے چار ائیر لائنیں پرواز کر رہی ہیں لیکن ان کے ٹکٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 40 ہزار روپے والایک طرفہ کرایہ میں کئی گنا اضافہ کرکے اب پی آئی اے 1 لاکھ 33 ہزار تک، سعودی ایئر لائن کا 1 لاکھ 72 ہزار، ناس ائیر لائن کا1لاکھ 52ہزار تک اور ائیر بلیو کا یک طرفہ کرایہ1 لاکھ 24 ہزار روپے تک کردیا گیا ہے جو عام مزدور برداشت نہیں کرسکتا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے دفتر میں موجودافرادنے بتایا کہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے ہیں چھٹی پر گائوں آئے تھے، کورونا وائرس کی وجہ سے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی ہے اوراب ان کے پاس کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…