اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گرفتاری سے حکومت گلگت بلتستان میں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ لیگی رہنما کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ا ور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما ، ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومتی سازشیں سمجھ رہے ہیں شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے پر تولتی حکومت گلگت بلتستان کا یکطرفہ انتخاب چاہتی ہے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کا جھرلو چلے گا نہ نواز لیگ کی قیادت کی گرفتاری سے اسے جیت حاصل ہوگی، شہباز شریف کی

گرفتاری کی حکومت کوشش اسے مہنگی پڑے گی، حمزہ شہباز کو علالت کے باوجود علاج معالجہ کی موثر سہولیات فراہم نہ کرنا، مریم نواز کے قافلے پر دھاوا بولا جانا، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بیان بازی اور میڈیا ٹرائل سمیت ہر حکومتی حربہ اپوزیشن بالخصوص نواز لیگ کو دبانے کی ناکام کوشش ہے جس کارد عمل ضرور آئے گا، اپوزیشن متحد دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری محمود الحق شاہین، پیر سید اشرف رسول، میاں عبدالرؤف، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، لیگی رہنما رانا خلیل احمد گادی، ملک ظہیر احمد، ملک نوید محمود چوہان، حاجی طارق محمود ڈوگر، محمود اختر گورائیہ اور دیگر لیگی رہنما موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ اوربجلی کے نرخ مزید بڑھانے سمیت مہنگائی کا سونامی عوام کو بہا لے گیا ہے دو وقت کی روٹی کا حصول عام شہری کیلئے ممکن نہیں رہا اور حکمران اندرونی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی مسائل کے حل کے دعوؤں سے جگ ہنسائی کروارہے ہیں ایران، سعودی عرب اور ترکی و دیگر اسلامی ممالک سے پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں جن میں نواز لیگ نے اپنے دور میں اعتدال پیدا کیاجسے اپنی نااہلی اور کم سمجھی سے موجودہ

حکمران اس نہج پر لے آئے ہیں کہ کوئی مسلم ریاست پاکستان کے موقف پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اسلامی ممالک کا ایٹمی قوت پاکستان کی بجائے تیزی سے مغربی ممالک کی طرف راغب ہونا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبو ت ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی کلچر تباہ کیا، بدکلامی کو فروغ دینے سمیت سیاسی قائدین کی کردار کشی کی بدترین مثالیں رقم کیں اور

اب میڈیا کی آواز دبانے کی خاطر 100سے زائد صحافیوں پر ملک سے غداری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں نہ ملکی خدمت کرنا آتی ہے نہ نااہل حکمرانوں کو اپنی اصلاح کی فکر ہے انہیں خوشامد پسندی کی لت لگ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان حکومتی صفوں میں شامل

ہیں مگر اپنی کارکردگی کی بجائے فال نکالنے والے طوطے کا کردار ادا کرنے سمیت عسکری قیادت کے خود کار ترجمان بن کر بیان بازی کررہے ہیں انہیں بھی اب اپنی فکر کرنی چاہئے عوام ان سے کارکردگی کا حساب لیں گے حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے عمران خان سمیت تمام حواری منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…