منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی افواہ ساز فیکٹریوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں،مولانا فضل الرحمن کے ساتھ لاکھوں کارکنوں کا نیب جانے کا فیصلہ،حیرت انگیز اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جمعیت علما اسلام یوسی 6 منگھوپیر کے تحت نیا ناظم آباد کے مقامی لان میں تحفظ ختم نبوت ودفاع صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور پنڈال کے باہر سڑکوں پر بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، کانفرنس میں سابق ایم پی اے مفتی فضل غفور، مولاناراشد محمود سومرو، مولانا محمد غیاث،قاری محمدعثمان،مولانا عمرصادق،اسلم غوری،

مولانا فخرالدین رازی،سیداکبر شاہ ہاشمی نے خطاب کئے جبکہ نیک امان اللہ محسود، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی،حافظ حبیب الرحمن خاطر، مولانا سمیع الحق سواتی، مفتی خالد محسود، مولانا حبیب الرزاق، گل فیروزخان محسود، مولانا فضل مولی سبحانی، مولانا عابداللہ، مولانااحسان اللہ عادل، قاری سعید مہمند، قاری نظر الرحمن،مولانا حسین اللہ،اعجاز سواتی، ڈاکٹر غلام بادشاہ،مولانا عارف اللہ، مفتی امداداللہ، کمال بادشاہ، سرعبداللہ سمیت مقامی علما کرام، سابقہ بلدیاتی نمائندے اور معززین بھی موجود تھے، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے 200 سے زائد افراد نے باقاعدہ جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرلی جنہیں مفتی فضل غفور،مولانا راشدسومرو،قاری عثمان ودیگر نے جے یو آئی پرچم والی ٹوپیاں پہنائی۔اپنے خطاب میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی فضل غفور نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے ناموس کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار وبیدار ہیں، مولانا فضل الرحمن کی نیب طلبی کی باتیں حکومتی بوکھلاہٹ ہے،مولانا فضل الرحمن اکیلے نہیں لاکھوں کارکن ساتھ چلیں گے، ہمیں حکومتی افواہ ساز فیکٹریوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں، 29 اکتوبرکو کو باغ جناح کا جلسہ کٹھ پتلی نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم اور حقیقی جمہوریت کی بنیاد ثابت ہوگا،ظلم، کرپشن، نا انصافی اور بے روزگاری کی انتہا سے نا اہل حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں، مولانافضل الرحمن

بہت جلد عوامی طاقت سے غریب دشمن سیاسی کلچر کو ذبح کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…