لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بیروزگاری اور غربت سے پسے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرادیاہے ،سفاک حکمرانوں نے ایک ہی دن میں صارفین پر 165ارب کا بوجھ ڈال دیا۔اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجلی،ادویات اور اشیائے خوردونوش کو مہنگا کرناغریب
دشمن اقدام ہے،حکومتی بد عہدی، ناکامی اور نااہلی کی قیمت غریب عوام کب تک چکاتے رہیں گے،ضروری استعمال کی 94ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ ناقابل برداشت ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشیر صحت نے ڈھٹائی سے کہارسد یقینی بنانے کیلئے ادویات کو مہنگا کرنا پڑا،نا اہل حکومت کو لانے کا جزیہ عوام سے کب تک لیا جاتا رہے گا۔