زیادہ ہوشیار نہ بنو، گندا کھیل نہ کھیلو مریم نواز اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔مریم نواز کے اس بیان پر صحافی اور سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور کہا کہ

کیا آرمی چیف سے ملنے والے مسلم لیگ ن کے صدر، احسن اقبال اور خواجہ آصف ن لیگ کے نمائندے نہیں ؟ مریم نواز کے اس بیان پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے بھی سوال اٹھائے ،اپنے ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ نے کھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ آفیشل اکائونٹ سے ٹویٹ۔ جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔جس پر مریم نواز تپ گئیں اور ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ہوشیار نہ بنو اور گندا کھیل نہ کھیلو۔ میں نے ایک اصولی بیان دیا جو ہمارے آئین کے مطابق ہے۔ اسے ایسا مت بولو جس سے لگے کہ ہماری پارٹی کے صدر یا کسی خاص ممبر کی ہدایت پر دیا گیا ہے۔ ٹویٹ کو گندا کھیل کہنے پر غریدہ فاروقی نے مریم نواز کو پلٹ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گندا کھیل؟ ایک صحافی کو؟اپنے ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے

مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم صاحبہ!پھر مجھے آپ ایک سوال پوچھنے دیں۔ کیا آپکے خیال میں آپ کی پارٹی کے صدر اور دیگر پی ایم ایل این ممبران نے گلگت بلتستان ایشو پر ملاقات کے لئے آئی ایس آئی میس پر جاکر ٹھیک کیا؟امید ہے کہ مجھے اپنے سوال کا جواب مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…