منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

موٹر وے پر ٹریفک کا افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ(این این آئی)موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوارٹر نمبر4 فتح پور،کوٹ اعظم ،ضلع لیہ کا65سالہ عیسی اوڑھ اپنے بیٹے35سالہ عمران کو جوکہ لیبیا میں محنت مزدوری کرتاتھا کوچھٹی ختم ہونے پر واپس

چھوڑنے کے لئے اس کے 8سالہ بیٹے محمد علی ،ہمراہ چھوٹے بیٹے 25سالہ عرفان اور اپنے رشتہ دارعمران کے چچا سسر 50سالہ یعقوب اس کی اہلیہ 40سالہ زینب کے ہمراہ کارنمبر ایل ای اے 3735 پر سوار بیٹے عمران کو بیرون ملک واپس بھیجنے کے لئے لاہور ایرپورٹ گئے وہاں پہنچے تواس کی فلائٹ گزر چکی اور تین روز بعد کی فلائٹ کردی گئی ۔ بدقسمت خاندان بذریعہ موٹروے لاہور سے واپس لیہ جارہے تھے کہ پینسرہ کے قریب موٹروے ایم فور پر پہنچے تو کارڈرائیور عرفان اوڑھ کو اونگھ آگئی اور ان کی تیز رفتار کارٹرالر کے نیچے چلی گئی ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ عمران کاآٹھ سالہ بیٹا محمد علی شدید زخمی ہوگیا۔’’این این آئی‘‘کے مطابق موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122کی مدد سے لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گوجرہ پہنچایاجہاں سے 8سالہ محمد علی کو فوری طورپر طبی امداد کے بعد فیصل اباد الائیڈ ہسپتال ریفر کردیاگیا ۔حادثہ کی اطلاع متوفیان کے ورثاء کو کردی گئی ۔مرحومین کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ورثاء تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ پہنچے توکہرام مچ گیااور دیکھنے والی ہر آنکھ پرنم تھی۔ جوآہوں سسکیوں میں اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر واپس روانہ ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…