اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹوئیٹر پر 24گھنٹے مکمل ، نوا زشریف کے کتنے لاکھ فالورز بن گئے؟ ریکارڈ توڑ دیے

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ٹویٹر اکائونٹ کو 24گھنٹے مکمل ہو چکے ہیں، چاہنے والوںنے اپنے قائد کی کھل کرسپورٹ کی، نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو گزشتہ روز جوائن کیا تھا جس کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کی تھی،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (NawazSharifMNS)ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے”ووٹ کو عزت دو“لکھا۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔24گھنٹوں میں نواز شریف کے فالورز کی تعداد 1لاکھ24ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر ویلکم نواز شریف بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا ۔ نواز شریف نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”ووٹ کو عزت دو“۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کی تھی، اسی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں آن لائن شرکت کی اور آج انہوں نے قوم سے اہم خطاب بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔ گزشتہ روز نواز شریف نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ بنایا اور اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا”ووٹ کو عزت دو“۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ پیمرا قوانین کے تحت ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…