جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

مروہ کیس میں انتہائی اہم پیشرفت گرفتار ملزمان کے DNA میچ ہوگئے،ملزمان ساری رات مہ نوشی میں لت ہوتے رہے اور پھر ۔۔۔ آنکھیں نم کر دینے والی تفصیلات

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد میں 5سالہ مروہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزمان نے نشے کی حالت میں بچی کی آبروریزی کی۔تفصیلات کے مطابق مروہ کیس میں ملوث دو ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا جبکہ ملزم نواز تفتیش میں بے قصور ثابت ہوا ہے، تصدیق کے لیے 34 افراد کے

ڈی این اے سیمپل لیے گئے تھے۔ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 100کے قریب گھروں کو چیک کیا، 34 افراد کے ڈی این اے لیے گئے، تفتیش میں مختلف باتیں اور لوگ سامنے آتے رہے، فیض عرف فیضو اور عبداللہ افغانی کے ڈی این رپورٹ کی تصدیق ہوئی، دونوں کے فنگر پرنٹ بچی کی لاش سے ملے کپڑوں سے بھی میچ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ فارنزک ڈویژن نے ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کی ہے، ملزمان کے نمونے مروہ کے کپڑوں سے حاصل کئے گئے تھے۔نعمان صدیقی نے بتایاکہ پولیس کے لیے یہ ایک چیلنجنگ کیس تھا، فیض علاقے سے غائب ہوگیا تھا، فیض نے ایک دوست سے فون پر بھاگنے میں مدد لی، دوست نے سمجھایا کہ کچھ نہیں کیا تو بھاگنا کیوں، لاش سے ملے کپڑے پر بڑی تحقیق کی، معلوم ہوا استاد جاوید کی دکان سے کپڑا لیا گیا، جاوید نے پہچان لیا۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ فیض نشی ہے اور پوری رات شراب پی، صبح بچی کو اپنے گھر کی پہلی منزل پر لے جاکر آبرو ریزی کا نشانہ بنایا، فیض نے اپنے دوست عبداللہ افغانی کو بلایا، دونوں نے لاش کو کپڑے میں لپیٹا اور ٹریلر میں کچرے کے ساتھ رکھا اور پھینک آئے۔یاد رہے کہ 17 ستمبر کو گرفتار ملزمان عبداللہ اور فیضو کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے تھے۔مروہ کیس میں گرفتار2ملزمان نے بچی سے آبروریزی کا اعتراف کیا تھا، فیض عرف فیضو نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ میں نے اور میرے ساتھی عبداللہ نے بچی کواغواکیا، اغواکے بعدمروہ کو اپنے گھر لاکرباری باری آبروریزی کا نشانہ بنایا،آبرو ریزی کی وجہ سے مروہ کی موت ہوئی، جس کے بعد مروہ کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کرکچراکنڈی میں پھینک دیا۔واضح رہے کہ 5 سال کی مروہ 5 ستمبر کر اپنے گھر سے چیز لینے گئی اور لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد 6 ستمبر کو اس کی لاش پرانی سبزی منڈی کے علاقے سے ملی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…