سندھ میں کورونا وائرس کے دوران کتنا خرچ کیا؟ حساب مانگ لیا گیا

20  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ کی میونسپل کارپوریشنز اور ٹائون کمیٹیوں کا کورونا میں اخراجات پر آڈٹ کیا جائے گا ، میونسپل کمشنرز، چیف افسران سمیت دیگر سے حساب کتاب ہوگا۔آڈٹ حکام نے سندھ میں کورونا وائرس کے دوران بلدیاتی اداروں میں

اخراجات کا حساب مانگ لیا،جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے جون تک کے اخراجات کا حساب دیا جائے، تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی اداروں میں احتساب کاعمل تیزی سے شروع ہوگیا ہے اور آڈیٹرجنرل کی ہدایت پرسیکرٹری بلدیات حرکت میں آگئے ہیں۔محکمہ بلدیات سندھ کے سیکرٹری نے صوبے کے 68 بلدیاتی اداروں کا 24 ستمبر کو آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، سیکرٹری بلدیات اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنرز19مارچ سے جون تک اخراجات کی تفصیل فراہم کریں اور اخراجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں کہ فنڈزکہاں خرچ ہوئے، اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے میونسپل افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…